شوبز

کامیڈین کپل شرما کےشو’دی گریٹ انڈین کپل شو’ کو قانونی نوٹس,سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی کا اظہارلاتعلقی

کپل شرما نے اپنے شو پر نوبیل انعام یافتی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی توہین کرتے ہوئے ان کی میراث کو نقصان پہنچایا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت: معروف کامیڈین کپل شرما کے شو ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کو قانونی نوٹس مل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ اب نیٹ فلکس پر نشر ہوتا ہے جس کے خلاف قانونی چارہ گوئی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کپل شرما نے اپنے شو پر نوبیل انعام یافتی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی توہین کرتے ہوئے ان کی میراث کو نقصان پہنچایا ہے۔کپل شرما کے اس شو کو سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی سے جوڑا جا رہا ہے جس پر پروڈکشن ٹیم نے شو سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
پروڈکشن کمپنی کے قانونی ایڈوائزر نے واضح کیا کہ ‘ہمارا نیٹ فلکس پر جاری گریٹ انڈین کپل شو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ سلمان خان کو بھی قانو نی نوٹس موصول ہوا ہے جس پر ان کی ٹیم کا کہنا ہیکہ ہم نیٹ فلکس پر اس شو سے وابستہ نہیں اس لیے ہمیں نوٹس غلط بھیجا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button