بھارت کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی موت کیسے ہوئی؟ چونکا دینے والے انکشافات
سمرن کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر دوست نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی تو سمرن کے گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا: پولیس

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ریڈیو میزبان کی موت کیسے ہوئی؟ اس حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات سامنے آنے کے بعد سب ہکا بکا رہ گئے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی سمرن سنگھ کی لاش بدھ کی رات ان کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی، پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر مبینہ خودکشی سے قبل لکھا گیا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔میڈیا کے مطابق سمرن کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر دوست نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی تو سمرن کے گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا۔خاندانی ذرائع کے مطابق سمرن کچھ عرصے سے ذاتی مشکلات کا شکار تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ پولیس کے مطابق خاندان کی تحریری شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کی صبح لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد لاش خاندان کے حوالے کر دی گئی۔