شوبز
کرینہ کپور کے بیٹے کی تعریفوں کے ڈھیر لگ گئے، وجہ کیا بنی ؟
سیف علی خان کے چھو ٹے بیٹے تیمور علی خان اپنی والدہ کی ہیلز اٹھا کر جارہے تھے جس پر ان کی والدہ نے ان کی تصویر لے لی جو کہ سو شل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر ایک تصو یر شیئر کی ہے اس تصویر میں ان کے بڑے بیٹے تیمور علی خان کو دکھایا گیا ہے جو ایک ٹکسیڈو میں ملبوس اپنی والدہ کی ہیلز اٹھا کر اپنی اعلی ظرفی اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔بظاہر ایسا محسوس ہوا کہ یہ قیمتی لمحات خاندان کے نئے سال کی شام کے کھانے کے بعد عکس بند کیے گئے تھے۔
کرینہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ماں کی سیوا اس سال(نئے سال میں اپنی ماں کی خدمت کرنا) اور ہمیشہ کے لیے۔ نیا سال مبارک ہو دوستوں، مزید تصاویر جلد آرہی ہیں۔ دیکھتے رہیں’۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین کم سن تیمور کے اس عمل سے بہت خوش نظر آئے، بہت سے لوگوں نے ان کی نرم مزاجی کی خوبیوں کی تعریف کی۔ اور سو شل میڈیا صارفین نے تیمورکو ایک اچھا لڑکا کہا تو کسی نے د عائیں کیں۔
