شوبز

پاکستانی اداکار عمران اشرف کی سرحد پار بھی مقبولیت، بھارتی اداکار نے دل کھول کے تعریف کی

بھارتی اداکار جانی لیور نے مذاق رات میں میزبانی پر پاکستانی اداکار عمران اشرف کی تعریف ک کی ،جانی لیور نے مشہور شو میں عمران اشرف کے کام کو سراہتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا

لاہور (شوبز ڈیسک )جانی لیور ایک انڈین کامیڈی اداکار ہیں، جن نے بہت سی نامور انڈین فلموں میں کام کیا ہے اور ان کی اداکاری کو سراہا جاتا ہے۔اس کے علاوہ جانی لیور نے بالی ووڈ کے تقریبا تمام بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ اداکار اپنی اسٹینڈ اپ کامیڈی کے لیے بھی مشہور ہیں۔

بھارتی اداکار جانی لیور نے سیاسی طنزیہ شو مذاق رات میں میزبانی پر پاکستانی اداکار عمران اشرف کی تعریف کی ہے۔جانی لیور نے مشہور شو میں عمران اشرف کے کام کو سراہتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا۔ انہیں عمران اشرف کے شاندار شو کے انعقاد کا انداز بہت پسند آیا اور انہوں نے مذاق رات کی جی کھول کر تعریف کی۔

جواب میں عمران اشرف نے جانی لیور کے کمنٹس کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button