شوبز
پاکستان کی مشہور فلم مولا جٹ کے ہدایت کار ا نتقال کر گئے
لالی وڈ کی مشہور ترین فلم مولا جٹ کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کر گئے،سرور بھٹی کو انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹر ی کے مشہور فلمساز سرور بھٹی انتقال کر گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرور بھٹی کو صبح دل کا دورہ پڑا جو جان جان لیوا ثابت ہوا، فلمساز سرور بھٹی کو رات سانس کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ،مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عشا داتا دربار میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم سرور بھٹی کا جنازہ انکی رہائشگاہ 270 پاک بلاک اقبال ٹاون سے اٹھایا جائے گا،شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کیجانب سے سرور بھٹی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سرور بھٹی کی فلم مولا جٹ 1979 میں ریلیز ہوئی تھی جولالی ووڈ کی بلاک بسٹرفلم ثابت ہوئی اور اب اس کا سیکوئل دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ بھی بنایا جاچکا ہے۔




