شوبز

وہ اداکارائیں جو اپنی بولڈ لک کی وجہ سے کافی مشہور ہیں

بھوجپوری فلم انڈسٹری کی وہ اداکارائیں جو اپنی لک کی وجہ سے کافی مشہور ہیں،ان میںامرپالی دوبے،اکشرا سنگھ ،مونالیسا ،کاجل راگھوانی ،رانی چٹرجی،پونم دوبے،رنکو گھوش

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھوجپوری اداکارائیں سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔ ان کے گانوں کے البم کو کروڑوں لوگ دیکھتے ہیں اور وہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔ ان ہیروئنز کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں۔ ان ہیروئنز کا حسن اور قاتل انداز دیکھنے کے لائق ہے۔آج ہم آپ کو بھو جپوری کی ٹاپ اداکاروؤں کے بارے میں بتائیں گے۔

امرپالی دوبے بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں۔ لوگ ان کے ڈانس کے دیوانے ہیں۔ امرپالی کے کئی گانوں کو کروڑوں بار دیکھا گیا ۔ امرپالی ویڈیو گانوں میں پون سنگھ اور نیرہوا کے ساتھ نظر آتی ہیں۔

اکشرا سنگھ ایک مشہور بھوجپوری اداکارہ ہیں۔ اکشرا سنگھ بگ باس میں بھی جا چکی ہیں۔ لوگ ان کی اداکاری اور خوبصورتی کے دیوانے ہیں۔

مونالیسا بھوجپوری سنیما کے مشہور چہروں میں سے ایک ہیں۔ وہ اپنے بولڈ کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ اس وجہ سے ان کے کروڑوں مداح ہیں۔

کاجل راگھوانی بھوجپوری سنیما کی ایک بہترین اداکارہ ہیں۔ کاجل کی خوبصورتی اور اداکاری کے کروڑوں لوگ دیوانے ہیں۔ کاجل کے انداز اور آن اسکرین پرفارمنس نے انہیں انڈسٹری میں ایک خاص پہچان دلائی ہے۔

رانی چٹرجی انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ بھوجپوری سنیما کی رانی کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ رانی چٹرجی نے اپنے کریئر میں کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔

پونم دوبے بھوجپوری انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہیں، جو اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ہر کوئی پونم دوبے کی ہاٹ تصاویر کا دیوانہ ہے۔ ان کی بولڈنیس نے انہیں ایک الگ پہچان دلائی ہے۔

رنکو گھوش ایک تجربہ کار اداکارہ ہیں، جو اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے بھوجپوری سنیما میں الگ الگ کردار ادا کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button