شوبز

22سالہ معروف اداکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بھارتی ٹی وی کے 22 سالہ معروف اداکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے،امان جیسوال مشہور پروگرام دھرتی پتر نندنی میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) اتر پر دیش سے تعلق رکھنے والے بھارتی ٹی وی کے 22 سالہ معروف اداکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، امان جیسوال مشہور پروگرام دھرتی پتر نندنی میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔ دھیرج مشرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ امان جیسوال ایک آڈیشن کے لیے جا رہے تھے کہ جوگیشوری ہائی وے پر ان کی بائیک کو ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔امان کے دوست ابھینیش مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ اس حادثے کے بعد اداکار کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جان کی بازی ہار گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button