شوبز

وینا ملک اور متھیرا کی ذو معنی گفتگو پر صارفین کی کڑی تنقید

سیگمنٹ کے دوران متھیرا نے وینا ملک کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر انہیں کچھ ہنٹس دیے اور پوچھا کہ جس چیز سے متعلق ہنٹس دیے جا رہے ہیں، وہ کیا چیز ہے؟البتہ دونوں ٹارچ کے متعلق گفتگو کر رہی تھیں

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ وینا ملک حال ہی میں متھیرا کے شو میں شریک ہوئی ہیں، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی تھی۔اسی پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں دونوں نے کھیل کے دوران ذو معنی جملوں کا استعمال کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سیگمنٹ کے دوران متھیرا نے وینا ملک کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر انہیں کچھ ہنٹس دیے اور پوچھا کہ جس چیز سے متعلق ہنٹس دیے جا رہے ہیں، وہ کیا چیز ہے؟وینا ملک کی آنکھوں پر پٹی ہونے کے بعد متھیرا نے انہیں ذو معنی جملوں پر مشتمل ہنٹس دیے اور اداکارہ بھی جواب میں ذو معنی جملوں کا استعمال کرتی دکھائی دیں۔

اگرچہ دونوں نے پروگرام کے دوران ٹارچ سے متعلق گفتگو کی، تاہم وہ بوجھو تو جانیں سلسلے میں ذو معنی جملوں کا استعمال کرتی دکھائی دیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی ذو معنی گفتگو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے نہ صرف انہیں تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ پیمرا کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا۔ صارفین نے پیمرا سے شو بند کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button