شوبز

مشہور گلوکار عاطف اسلم کو نشے کی لت؟ کیسے زندہ رہ سکتے ہیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی

مجھے نہیں لگتا کہ میں میوزک کے بغیر زندہ رہ سکتا ہوں، اگر میوزک نہیں ہوگا زندگی بالکل پھیکی سی ہو جائے گی، مصروفیات کی بناء پر میں نے پچھلے کافی عرصے سے میوزک سنا

لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو نشے کی لت؟ کیسے زندہ رہ سکتے ہیں؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور گلوکار عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں میوزک کے بغیر زندہ رہ سکتا ہوں، اگر میوزک نہیں ہوگا زندگی بالکل پھیکی سی ہو جائے گی، ایک بڑی دلچسپ بات یہ ہے کہ مصروفیات کی بناء پر میں نے پچھلے کافی عرصے سے میوزک سنا نہیں ہے لیکن ابھی دوبارہ میوزک سننا شروع کیا ہے اور میں اس سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں، اب نئے آنے والے گلوکاروں، موسیقاروں اور ویڈیو گرافرز کو سامنے آنے کا موقع دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ دراصل اس وقت میں صرف 14 سال کا تھا اور میوزک کے تکنیکی پہلوؤں سے واقف نہیں تھا، مگر پھر آہستہ آہستہ میری ایسے لوگوں سے ملاقات ہوئی جنہیں میوزک کی سمجھ تھی، انہوں نے مجھے بتایا کہ گانے کیسے بنائے جاتے ہیں، گانوں کے بول کس طرح لکھے جاتے ہیں، میوزک ویڈیوز کیسے بنتی ہیں اور اس طرح میرے میوزک کیریئر کا آغاز ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button