شوبز

بالی وڈ اداکارہ نے امیتابھ بچن کو سسر کیوں کہا؟اس کے پیچھے کیا راز ہے؟

بالی وڈ اداکارہ نوشا ڈنڈیکر نے امیتابھ بچن سے ملاقات کی جس میں ان نے فلم 'ویرودھ، فیملی کمز فرسٹ کی یاد دلا دی جس میں امیتابھ ان کے سسر بنے تھے

ممبئی (شوبز ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشا ڈنڈیکر نے حال ہی میں امیتابھ بچن سے ملاقات کی جس نے انہیں فلم ‘ویرودھ، فیملی کمز فرسٹ کی یاد دلا دی جس میں امیتابھ ان کے سسر بنے تھے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انوشا کی جانب سے اس ملاقات کی تصویر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا میرے پہلے سسر، خوش نصیب ہوں کہ آپ کے ساتھ کام کیا۔

ساتھ ہی اداکارہ نے ہیش ٹیگ ویرودھ ری یونین کا ٹیگ بھی استعمال کیا۔ امیتابھ بچن کی انوشا ڈنڈیکر کے ہمراہ یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جب کہ مداح بھی اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ کیا ابھیشیک بچن نے دوسری شادی کر دی ہے ۔

جولائی 2024 میں فلم ویرودھ کو ریلیز ہوئے 19 سال مکمل ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button