بالی وڈ کی وہ اداکارہ جس نے اپنے ہی والد پر کیس کر دیا
بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے 2004میں اپنے والد پر پیسوں کی ہیرا پھیری کا الزام لگا کر ان پر مقدمہ دائر کیا تھا

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی وڈ اداکارئیں ویسے بھی تنازعات کا شکار رہتی ہیں ان ہی میں ایک نام امیشا پیٹل کا بھی ہے جن نے پیسوں کی خاطر اپنی ہی والد پر کیس کر دیا۔ امیشا پٹیل کا والد کے ساتھ 2004 میں پیسوں کی ہیرا پھیری پر جھگڑا ہو ا تھا ۔ان نے اپنے والد پر الزام لگایا تھا اور ان کے ساتھ قانونی جنگ میں الجھ گئیں۔ امیشا نے والد پر 12 کروڑ روپے کی جائیداد اور فنڈ کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا۔امیشا پٹیل میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں سالوں پہلے کیے گئے اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب پیسہ ان کا ہے تو انہیں شرم کیوں آنی چاہیے۔ امیشا نے اس بات پر زور دیا کہ کسی کو بھی، یہاں تک کہ ان کے والدین کو بھی، ان کے پیسے لینے کا حق نہیں ہے۔امیشا پٹیل نے بتایا کہ ان کے والدین نے ان کی دادی کو بھی دھوکہ دیا تھا، جس کے باعث ان کی دادی نے امیشا کا ساتھ دیا تھا۔
بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنے کیریئر کی شروعات سپرہٹ فلم سے کی تھی اداکارہ کے شاندار آغاز کے بعد ان کی کئی فلمیں آئیں، جو باکس آفس پر اچھا پرفارم نہیں کر پائیں، جن میں ‘آپ مجھے اچھے لگنے لگے’، ‘وعدہ’، ‘اعلان’، ‘میرے جیون ساتھی’ اور ‘انکہی’ جیسی قریب 20 فلاپ فلمیں شامل ہیں۔
