اداکارہ امبر خان کی شوبز انڈسٹری میں انٹری کیسے ہوئی؟ کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑے؟ بڑے راز سے پردہ فاش ہوگیا
شوبز میں آنے پر مجھے سب سے پہلا برا اپنی بیٹی کی پیدائش پر لگا، میں شوبز میں مجبوری کے تحت آئی، اگر شوبز میں آنا ہوتا تو شادی سے پہلے آتی: اداکارہ امبر خان کا انکشاف

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ امبر خان کی شوبز انڈسٹری میں انٹری کیسے ہوئی؟ کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑے؟ اس حوالے سے بڑا راز فاش ہو گیا ، سب حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ امبر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز میں مجبوری کے تحت آئیں۔انہوں نے کہا کہ شوبز میں آنے پر مجھے سب سے پہلا برا اپنی بیٹی کی پیدائش پر لگا، میں شوبز میں مجبوری کے تحت آئی، اگر شوبز میں آنا ہوتا تو شادی سے پہلے آتی، ایک دو کمرشل کرنے کے بعد میں نے کام چھوڑ دیا کیونکہ مجھے برا لگتا تھا بیٹی کو چھوڑ کر آتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کیرئیر کے عروج پر میری دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا لیکن شوہر نے مالی مسائل کی وجہ سے منع کردیا۔ امبر خان نے خود پر ہونی والی تنقید پر کہا کہ شوہر سے طلاق کے اگلے روز میں اپنے کام پر گئی اور اپنا مارننگ شو کیا، میں ذمہ دار ہوں اس کے باوجود میں ایک ٹرامہ سے گزر رہی تھی، میں نے کبھی لوگوں کی پرواہ نہیں کی، میرا تعلق اللہ تعالی سے مضبوط ہے اور خوف خدا ہے۔