شوبز

بالی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانہ اداکارہ کیسے بنیں ؟ان کی پہلی فلم کون سی تھی؟

شمیکا کا سفر ایک چھوٹے سے شہر گونیکوپال، کرناٹک سے تعلق رکھتی ہیں ،اور رشمیکا مندانہ کی پہلی فلم کریک پارٹی 2016میں ریلیز ہوئی ،رشمیکا کو شہرت ساوتھ انڈین فلم پشپا سے ملی

ممبئی(شوبز ڈیسک) رشمیکا مندانہ نے بہت کم وقت میں اور تیزی سے بالی وڈ میں اپنا نام کمایا ہے ۔رشمیکا کا سفر ایک چھوٹے سے شہر گونیکوپال، کرناٹک سے شروع ہوتا ہے۔ ان کی بچپن کی یادیں کچھ ایسی ہیں کہ وہ ہمیشہ اپنی ہوسٹل میں رہ کر ٹی وی دیکھتی تھیں، مگر صرف پچاس منٹ کے لیے۔ اس وقت وہ سنیما کی دنیا سے مکمل طور پر ناآشنا تھیں۔ رشمیکا بتاتی ہیں کہ ‘ہم صرف سال میں ایک یا دو بار سینما جاتے تھے اور کبھی ایسا نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی اداکارہ بنوں گی۔

2014میں رشمیکا مندانہ نے ایک نیشنل لیول کے فریش فیس کانٹیسٹ میں حصہ لیا، جہاں ان کی تصویر ایک اخبار میں چھپی اور وہ جلد ہی ایک پروڈکشن ہاؤس کی نظر میں آ گئیں۔ اس کے بعد 2016 میں ان کی پہلی کینیڈا فلم ‘کریک پارٹی’ ریلیز ہوئی، جس میں ان کی اداکاری نے انہیں لوگوں کے دلوں میں جگہ دی۔

رشمیکا مندانا نے جلد ہی اپنی اداکاری کی بدولت پورے بھارت میں اپنی جگہ بنا لی۔ ‘پشپا’ نے انہیں ایک پین انڈیا سپر اسٹار بنا دیا۔ رشمیکا کہتی ہیں کہ ‘ایک اداکارہ کا مقصد لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہوتا ہے۔ جب لوگ مجھے سپر اسٹار کہتے ہیں، تو میں سمجھتی ہوں کہ میں نے اپنا مقصد حاصل کر لیا۔’ لیکن رشمیکا کے لیے سپر اسٹار بننا مقصد نہیں تھا، بلکہ مسلسل ترقی کی کوشش ہے جو انہیں اس سفر میں آگے بڑھا رہی ہے۔اور جب بات آتی ہے ‘پشپا’ کی، تو رشمیکا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کے لیے ایک جادو تھا۔ ‘پشپا ون اور ٹو 2 کیلئے میرا یقین ہے کہ یہ سو کمار سر کا جادو تھا۔’ رشمیکا کے لیے اس فلم میں ان کے کردار ‘سریوالی’ نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جس کی کامیابی کا راز اس کی قدرتی مسکراہٹ اور جذباتی گہرائی میں چھپا تھا۔

رشمیکا کا کہنا ہے کہ ان کے دن اکثر کئی فلموں کے درمیان تاریخوں کو ایڈجسٹ کرنے میں گزرتے ہیں۔ میرے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکوں، لیکن میں ہمیشہ ان سے رابطے میں رہتی ہوں۔’ رشمیکا اپنی فیملی کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں، اور وہ کہتی ہیں کہ یہ ان کی کامیابی کے پیچھے کا راز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button