کیا گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے ؟گووندا کی اہلیہ نے بتا دیا
گووند ا کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ اور گووندا علیحدہ رہتے ہیں، ان کے دو گھر ہیں، جہاں وہ ایک بنگلے میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہیں، جبکہ گووندا اپنے فلیٹ میں زیادہ وقت گزارتے ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) میڈیا کے مطا بق گووندا اور انکی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان علیحد گی کی خبریں گردش کر رہی تھی کہ گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا علیحدہ گھر می رہتی ہیں اور گوونداکے ساتھ نہیں رہتی ہیں ۔اس پر سنیتا نے خود بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ اپنے بچوں، ٹینا اور یشوردھن کے ساتھ علیحدہ گھر میں رہتی ہیں۔ ان کا یہ بیان وائرل ہوا تو انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ‘کوئی ہمیں الگ نہیں کر سکتا’۔ساتھ ہی انہوں نے خواتین کو ایک دلچسپ مشورہ بھی دیا کہ اگر وہ اپنے شوہروں کو سنبھال نہیں سکتیں، تو انہیں ‘مارنا چاہیے’۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے واضح کیا کہ ان کی اور گووندا کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ہمیں الگ نہیں کر سکتا، ہم ایک ساتھ بہت خوش ہیں۔سنیتا نے ان لوگوں پر بھی تنقید کی جو ان کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وہ اپنے گھر کو بکھرنے نہیں دیں گی، سائی بابا کی برکتوں سے سب ٹھیک رہے گا۔
سنیتا نے بتایا کہ وہ اور گووندا علیحدہ رہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کے دو گھر ہیں، جہاں وہ ایک بنگلے میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہیں، جبکہ گووندا اپنے فلیٹ میں زیادہ وقت گزارتے ہیں کیونکہ ان کی مصروفیات اور میٹنگز رات دیر تک چلتی ہیں۔سنیتا نے مزید بتایا کہ ان کا اور ان کے بچوں کا زیادہ بات چیت کرنے کا رجحان نہیں، کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ غیر ضروری گفتگو توانائی ضائع کرتی ہے، جبکہ گووندا کو باتیں کرنے کا شوق ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گووندا بعض اوقات دفتر میں ہی سو جاتے ہیں کیونکہ وہ دیر رات جاگتے ہیں، جس سے ان کی صبح کی روٹین متاثر ہوتی ہے۔