بالی وڈ کی کون سی اداکارہ نے ہیرا پھیری 3میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟
بالی وڈ کی اداکارہ تبو نے بھی ہیرا پھیری 3 میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ،تبو اس ست قبل ہیرا پھیری 1میں بھی کام کر چکی ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی وڈ کی معروف کامیڈی فرنچائز فلم ہیرا پھیری کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے ۔جس میں مداح فلم میں سنیل شیٹھی ،اکشے کماراورپاریش راول کو ایک ساتھ دیکھنے کے منتظر ہیں۔ لیکن اب 2000 کی فلم میں انورادھا شیوشنکر پانیکر کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ تبو نے بھی سوشل میڈیا پر اکشے اور پریا درشن کی اس بات چیت پر ردعمل کا اظہار کیا اور انہوں نے لکھا کہ کاسٹ ان کے بغیر مکمل نہیں ہو گی۔
تبو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پریا درشن کے لیے اکشے کمار کی سالگرہ کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا اور ہیرا پھیری 3 کے بارے میں ہونے والی گفتگو پر رد عمل میں ڈائریکٹر پریا درشن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یقینا کاسٹ میرے بغیر مکمل نہیں ہوگی۔
اس پوسٹ پر پہلی فلم کے تینوں کرداروں نے ہیراپھیری 3 کے لیے اپنے تیار ہونے اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا تھا جس میں اب اداکارہ تبو بھی شامل ہوگئی ہیں۔




