شوبز

بھارتی اداکارہ ماہرہ شرما کس کرکٹر کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں ؟تفصیلات منظر عام پر

بھارتی اداکارہ ماہرہ شرمانے بالآخر کرکٹر محمد سراج کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے

نئی دہلی(شوبز ڈیسک )کچھ عرصے سے سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ماہرہ شرما اور محمد سراج ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اب ماہرہ نے ان خبروں کو بالآخر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔محمد سراج اور ماہرہ شرما کی ڈیٹنگ کی یہ افواہیں نومبر 2024 میں اس وقت شروع ہوئیں جب سراج نے ماہرہ کی انسٹاگرام تصاویر کو لائیک کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں، اور میڈیا نے بھی اس جوڑی کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنا شروع کردیں۔

حالیہ انٹرویو میں ماہرہ شرما نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا، ایسا کچھ نہیں ہے، میں کسی کو ڈیٹ نہیں کر رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مداح اکثر اداکاروں کے نام کسی نہ کسی کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں، اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ماہرہ نے کہا، جب میں کام کرتی ہوں، تو میرا نام میرے کو-اسٹارز کے ساتھ بھی جوڑا جاتا ہے۔ لوگ اپڈیٹس بناتے ہیں اور ایسی باتیں کرتے ہیں۔ لیکن میں ان چیزوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی۔ اگر لوگوں کو یہ سب پسند ہے تو کریں، مگر حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button