شوبز

بھارت کی معروف گلوکارہ نے خود کشی کی کوشش کیوں کی؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی

گلوکارہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں' اداکارہ کلپنا نے خواب آور گولیوں کی بڑی مقدار کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور وہ گھر میں اکیلی تھیں

حیدر آباد(شوبز ڈیسک) بھارت کی معروف گلوکارہ نے خود کشی کی کوشش کیوں کی؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیل سامنے آگئی ہے جس نے شوبز حلقوں میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں رہائش پذیر گلوکارہ دو دن گھر سے باہر نہ آئیں تو سکیورٹی اور پڑوسیوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو گلوکارہ کو بے ہوش پایا جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کلپنا نے خواب آور گولیوں کی بڑی مقدار کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور وہ گھر میں اکیلی تھیں۔ گلوکارہ کے شوہر بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی چنئی سے حیدرآباد پہنچ گئے۔ پولیس نے گلوکارہ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں اور ان کے شوہر سے بھی تفتیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button