شوبز

اداکارہ مریم نفیس کے ہاں بچے کی پیدائش

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس اور شوہر امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے

کراچی (شوبزڈیسک )مریم نفیس نے انسٹاگرام پرخوشخبری دیتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر اور نومولود بیٹے کے ہمراہ کئی تصاویر بھی شیئر کیں اور فینز کو بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسی امان رکھا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ‘سید عیسی امان تقریبا ایک ہفتے قبل اس بابرکت مہینے میں دنیا میں آیا جس کے بعد ہماری زندگی اور بھی خوبصورت ہوگئی،اس ننھے شہزادے نے ہمیں کم وقت میں اپنا دیوانہ بنا دیا’۔اداکارہ نے مداحوں اور دوستوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یہ خوشخبری سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوست اور مداحوں کی جانب سے مریم کو مبارک باد دی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button