شوبز

وہ فلم جو آج بھی کئی ممالک میں بین ہے ،جس کی خوفناک کہانی نے دل دہلا دیے

وہ فلم جو آج بھی کئی ممالک میں بین ہے ،جس کی خوفناک کہانی نے دل دہلا دیے

ممبئی(شوبز ڈیسک)فلمی دنیا میں اکثر کچھ ایسی فلمیں بنتی ہیں جو اپنی کہانی، مناظر یا پیشکش کے باعث تنازع کا شکار ہو جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک فلم ہے جو 15 سال پہلے ریلیز ہوئی، جسے دیکھتے ہی ناظرین کے رونگٹھے کھڑے ہوں جائیں گے ۔ اس فلم میں انتہائی تشدد، بولڈ مناظر اور اذیت ناک حالات دکھائے گئے ہیں، جس کی وجہ سے اس کوکئی ممالک میں بین کر دیا گیا تھا۔ بھارت میں بھی آج تک اس فلم پر پابندی عائد ہے۔

یہ فلم 2010 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کا نام ہے I Spit on Your Grave۔ فلم میں ایک نوجوان لڑکی کی کہانی دکھائی گئی ہے جسے جنگل میں کچھ درندہ صفت مرد تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔ وہ لڑکی، جو ایک لکھاری ہوتی ہے، ان لوگوں کے ہاتھوں مارنے کے لیے چھوڑ دی جاتی ہے، لیکن وہ زندہ بچ جاتی ہے اور پھر ایک ایک کر کے ان سب سے بدلہ لیتی ہے۔

یہ فلم دراصل 1978 میں بننے والی فلم Day of the Woman کا ری میک ہے، جسے میر زارچی نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا۔ اس میں مرکزی کردار جینیفر ہلزاداکارہ کمیل کیٹن کا ہے، جو نیو یارک سے تعلق رکھنے والی ایک رائٹر ہے اور اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کا سخت بدلہ لیتی ہے۔

فلم کے مناظر اتنے اذیت ناک اور تشدد سے بھرپور ہیں کہ کئی ناظرین کا کہنا ہے کہ یہ خواتین پر تشدد کو غلط انداز میں پیش کرتی ہے۔ خاص طور پر ریپ سین اور انتقام کے مناظر اتنے دل دہلا دینے والے ہیں کہ دل کمزور رکھنے والے افراد کے لیے یہ فلم دیکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے آئرلینڈ، ناروے، آئس لینڈ، کینیڈا، مغربی جرمنی، آسٹریلیا اور کئی دیگر ممالک میں بین کیا گیا ہے۔

فلم میں کمیل کیٹن، ایرن ٹیبر، رچرڈ پیس اور انتھونی نکولس جیسے اداکاروں نے کردار ادا کیے ہیں۔ اگرچہ فلم کو IMDb پر 6.2/10 کی ریٹنگ حاصل ہے، لیکن اس کی کہانی اور مناظر آج بھی ناظرین کو خوفزدہ کر دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button