ایڈیسن رئے کا دھماکے دار کم بیک نئے گانے کی دھوم
مشہور پاپ اسٹار ایڈیسن رئے نے اپنے ڈیبیو البم کے چوتھے گانے ہیڈفونز آن کو ریلیز کر دیا ہے

نیو یارک(مانیٹنگ ڈیسک)مشہور پاپ اسٹار ایڈیسن رئے نے اپنے ڈیبیو البم کے چوتھے گانے ہیڈفونز آن کو ریلیز کر دیا ہے، جو کولمبیا ریکارڈز کے تحت پیش کیا گیا۔ اس گانے کی شاعری اور موسیقی لوکا کلوزر اور ایلویرا اینڈرفیارڈ نے ترتیب دی ہے، جو ایڈیسن کے سابقہ گانوں پر بھی کام کر چکے ہیں۔
گانے کے ساتھ ایک دلکش میوزک ویڈیو بھی ریلیز کیا گیا ہے جس کی ہدایت کاری مچ رائن نے کی ہے۔ یہ ویڈیو آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکیاویک اور اس کے گرد و نواح کی حسین وادیوں میں فلمایا گیا ہے۔ ویڈیو کا آغاز ایڈیسن کے گروسری شاپنگ سے ہوتا ہے، جس کے بعد وہ ایک سفر پر نکلتی ہے جو خودشناسی اور جذباتی رہائی کا عکس پیش کرتا ہے۔ہیڈفونز آن کی شاعری میں درد، قبولیت، اور شفا جیسے موضوعات کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔
ایڈیسن رئے کا نیا گانا نہ صرف سننے والوں کو متاثر کر رہا ہے بلکہ ان کے ڈیبیو البم کے لیے توقعات کو بھی بلند کر رہا ہے۔