شوبز

62 سال کی عمر میں نئی پہچان، دنیا کی سب سے خوبصورت عورت قرار،مگر کون؟

نیویارک(شوبز ڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ مشہور ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی مور، جنہیں فلم Ghost, A Few Good Men اور Indecent Proposal سے شہرت ملی ہے ۔اداکارہ کو پیپل میگزین(People Magazine) نے سب سے خوبصورت عورت قرار دیا ہے۔62 سالہ ڈیمی مور نے اس سالانہ اعزاز کو حاصل کر کے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ خوبصورتی کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

میگزین کودیے گئے انٹرویو میں ڈیمی کا کہنا تھا کہ اب مجھے اپنے جسم کی زیادہ قدر ہے۔ جو کچھ بھی میرا جسم اب تک برادشت کرتا آیا ہے، وہ سب مجھے آج کی مضبوط عورت بناتا ہے۔انھوں نے تسلیم کیا ہے کہ کبھی کبھار وہ آئینے میں دیکھ کر سوچتی ہیں، کہ میں بوڑھی لگ رہی ہوں یامیرے چہرے کی جلد ڈھلک رہی ہے, لیکن اب وہ ان باتوں کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتیں۔

ڈیمی مور، جو اپنے سابق شوہر بروس ولس سے تین بیٹیوں کی ماں ہیں، ان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ماضی میں وہ خود پر بہت سختی کرتی تھیں اور ہر چیز میں پرفیکشن چاہتی تھیں۔ لیکن اب وہ اپنے آپ کے ساتھ نرم دل ہو چکی ہیں اور اپنے جسم کی سننے لگی ہیں۔

یہ اعزاز صرف ایک خوبصورت چہرے کا نہیں، بلکہ ایک خوبصورت سوچ اور خود کو قبول کرنے کی کہانی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button