اداکار پریش راول کا اپنا پیشاب پینے سے صحت یابی کا دعوی،سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع
بالی وڈ کے مشہور اداکار اوربی جے پی کے رہنما پریش راول کا ایک بیان گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے،جس میں ان نے اپنا پیشاب پینے سے صحت یابی کا دعوی کیا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)انڈیا کے مشہور اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے رہنما پریش راول کا ایک بیان گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔پریش راول نے بتایا کہ ممبئی میں راج کمار سنتوشی کی فلم گھاتک کی شوٹنگ کے دوران وہ گھٹنوں کے بل گر گئے تھے۔ ناناوتی ہسپتال اس مقام کے قریب ہی واقع تھا۔ان نے کہا کہ ویرو دیوگن (اداکار اجے دیوگن کے والد اور سٹنٹ ماسٹر)ناناوتی ہسپتال میں کسی اور سے ملنے آئے ہوئے تھے۔پریش راول نے کہا کہ ہسپتال میں اس وقت ویرو دیوگن نے مجھے یہ مشورہ دیا کہ رات بھر کی نیند کے بعد صبح اٹھتے ہی سب سے پہلا کام یہ کروں کے اپنا پیشاب پی لو۔
تمام جنگجو یہی کرتے ہیں۔ کوئی پریشانی نہیں ہوگی اور کبھی کچھ نہیں ہوگا. اگلی صبح میں نے خود کو ایسا کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار کیا۔ میں نے سوچا کہ اگر میں پیشاب پینا چاہتا ہوں تو میں اسے بیئر کی طرح پیوں گا۔وہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ کام 15 دنوں تک کیا اور جب ایکس رے کی رپورٹ آئی، تو ڈاکٹر دنگ رہ گئے۔پریش راول نے دعوی کیا کہ وہ اس چوٹ اور تکلیف سے صحت یاب ہوئے جس کو ٹھیک ہونے اور پھر کام کرنے میں عام طور پر دو سے ڈھائی ماہ لگتے ہیں۔پریش راول نے کہا کہ ان کا پیشاب پینے کی اس تھراپی کو شیومبو کہا جاتا ہے۔
تاہم ڈاکٹروںکا کہنا ہے کہ پریش راول کا دعوی درست نہیں ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر اداکار پریش روال کے اس بیان پر صارفین کی جانب سے ان کو کافی ٹرول بھی کیا جا رہا ہے ۔