شوبز

نئے ڈرامے بہروپیا پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید،مگر کیوں؟

گرین انٹرٹینمنٹ کے نئے ڈرامہ بہروپیا نے اب تک تین اقساط کے بعد ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے، مگر سوشل میڈیا پر اس پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے

کراچی(شوبزڈیسک)گرین انٹرٹینمنٹ کے نئے ڈرامہ بہروپیا نے اب تک تین اقساط کے بعد ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے، مگر سوشل میڈیا پر اس پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ ڈرامہ کی ہدایت کاری شقیل خان نے کی ہے جبکہ کہانی ردا بلال نے لکھی ہے اور پروڈیوس تحریم چوہدری نے کیا ہے۔

کہانی ایک ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جس کا بچپن تکلیف دہ رہا اور وہ انتقام کی آگ میں جلا ہوا ایک پیچیدہ شخص بن گیا ہے۔ ڈرامہ میں اداکارہ مدیحہ امام نے مرکزی خاتون کا کردار ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ڈرامے کی کہانی، اداکاری اور ملبوسات پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک صارف نے کہا،ایسا لگتا ہے جیسے روبوٹس اداکاری کر رہے ہوں، بہت ہی بیکار قسط تھی۔ایک اور نے کہا، اتنے عجیب کپڑے اور زیورات کون پہنتا ہے؟ یہ کس قسم کا پاکستان کا امیر خاندان ہے؟

کچھ ناظرین نے کاسٹنگ پر سوال اٹھایا اور کہا کہ کرداروں کے لیے اداکار موزوں نہیں ہیں۔ناظرین کا ماننا ہے کہ اگر اداکاری اور لباس پر توجہ دی جاتی تو بہروپیا زیادہ مقبول ہو سکتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button