پاک بھارت کشیدگی پر سوال ، جنت مرزا کاانوکھا ردعمل
جنت مرزا ایک ایونٹ میں شریک ہوئیں جہاں ان سے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بارے میں سوال کیا گیاتو ان کے انوکھے رد عمل نے صارفین کو سیخ پا کر دیا

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا، جو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں، حال ہی میں ایک ایونٹ میں شریک ہوئیں جہاں ان سے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے کیمرے کے سامنے کچھ بولنے کے بجائے خاموشی اختیار کی اور اپنے ہونٹوں پر ہاتھ رکھ کر اشارہ کیا کہ وہ کچھ نہیں کہیں گی۔
جنت مرزا کا یہ ردعمل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور انہیں اس پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ایک صارف نے لکھا، انہیں خود نہیں پتا کہ بات کیا ہے۔ ایک اور نے کہا، انہیں صرف ڈانس اور ویڈیوز بنانے کا شوق ہے، قومی معاملات پر بولنا ان کے بس کی بات نہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اپنے بھارتی فالوورز کو ناراض نہیں کرنا چاہتیں اور اسی لیے خاموشی اختیار کی۔
جنت مرزا نے تاحال اس تنقید کا کوئی جواب نہیں دیا۔ ان کا ردعمل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے ہر فرد سے ہر مسئلے پر رائے دینا ضروری نہیں سمجھا جا سکتا۔
یادر رہے کہ پہلگام میں حملے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات ایک بار پھر تنا ؤکا شکار ہیں۔ اس دوران بھارتی حکومت نے پاکستانی ڈرامے، چینلز اور فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس تک پر پابندیاں لگا دی ہیں۔