شوبز

اداکارہ سارہ عمیر نے ہدایت کار کو سب کے سامنے تھپڑ کیوں مارا؟

اداکارہ سارہ عمیر نے بھی اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک نامناسب واقعے کے بارے میں کھل کر بات کی

کراچی (شوبز ڈیسک )شوبز کی دنیا میں خواتین فنکاروں کے ساتھ ہراسانی کے واقعات نئے نہیں تاہم اب عالمی سطح پر چلنے والی می ٹو مہم نے ایسا پلیٹ فارم فراہم کردیا جس کی مدد سے متاثرہ خواتین ان شرمناک واقعات کو بیان کرسکیں۔

مقامی ٹی وی چینل پر ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سارہ عمیر نے بھی اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک نامناسب واقعے کے بارے میں کھل کر بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ جب شوبز کی دنیا میں نئی نئی آئی تھی تو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار نے بار بار نامناسب انداز سے چھوا تھا۔سارہ عمیر نے بتایا کہ سندھ کے ایک دور دراز قصبے میں شوٹنگ کے دوران ہم کھانا کھانے میز پر بیٹھے تھے تو اچانک ہدایت کار نے میز کے نیچے سے مجھے چھوا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ہڑبڑا گئی اور سمجھی یہ غلطی سے ہوگیا ہوگا لیکن پھر بھی میں اس کرسی سے اٹھ کر میز کی دوسری طرف والی کرسی پر جاکر بیٹھ گئی تھی۔سارہ عمر نے بتایا کہ میز چھوٹی ہونے کے باوجود ہدایت کار نے انہیں دوبارہ ٹیبل کے نیچے سے چھوا جس پر وہ بہت پریشان ہوئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے پہلے لگا تھا کہ ہدایت کار سے شاید غلطی سے ہوا ہوگا لیکن جگہ تبدیل کرنے کے باوجود یہی حرکت کی تو یقین ہو گیا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا۔سارہ عمیر نے بتایا کہ اگلے روز شوٹنگ کے دوران وہی ہدایت کار تمام اداکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے انہیں نامناسب انداز سے چھو رہا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ جب اس نے مجھے بھی نامناسب انداز میں چھوا تو میرا غصہ برداشت سے باہر ہو گیا اور سب کے سامنے ہدایت کار کو تھپڑ جڑ دیا۔

سارہ عمیر نے بتایا کہ میں نے اس ڈرامے میں بھی کام کرنے سے صاف کرتے ہوئے وہاں سے چلی گئی تھی۔اداکارہ سارہ عمیر نے اس ہدایت کار کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ وہ کس ڈرامے کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button