کرشمہ کپور کو بڑا دھچکا، انتہائی قریبی عزیز دنیا فانی سے کوچ کر گئے
کرشمہ کے سابق شوہر سنجے کپور برطانیہ میں پولو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے اچانک گرپڑے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کرشمہ کپور کا بڑا دھچکا لگ گیا کیونکہ انتہائی قریبی عزیز دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں ان کا انتقال کیسے ہوا؟ اس حوالے سے تفصیل آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انتقال سے چند گھنٹے قبل سنجے کپور کی جانب سے ائیر انڈیا حادثے کے متاثرین سے تعزیت کیلئے ٹوئٹ کی گئی تھی۔ ٹوئٹ میں سنجے نے لکھا تھا کہ میری تعزیت اور دعائیں تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، خدا انہیں اس مشکل وقت میں ہمت دے ۔
میڈیا ذرائع کابتانا ہے کہ دوران میچ سنجے کے منہ میں شہد کی مکھی گھس گئی تھی جس کے بعد انہیں الرجی ہوئی اور دل کا دورہ پڑا اور وہ کچھ ہی دیر بعد انتقال کرگئے۔ سنجے کپور سونا کامسٹار کے چیئرمین اور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے، کمپنی کی جانب سے سنجے کے انتقال کی خبر کی تصدیق میں کہا گیا ہے کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہم اعلان کرتے ہیں کہ سونا کومسٹار کے چیئرمین اور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنجے جے کپور،12 جون 2025ء کو انگلینڈمیں 53 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔