شوبز

اداکارہ علیزے شاہ کا نساء ملک کو قانونی نوٹس مگر کیوں؟

علیزے شاہ نے اب منسا ملک کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے اور ہتک عزت کا الزام لگاتے ہوئے اگلے 48 گھنٹوں کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اداکارہ منسا ملک کو قانونی نوٹس بھیج دیا یہ نوٹس کیوں بھیجا گیا تھا ؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آنے پر ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو سوشل میڈیا پر کھل کر بیان کرتے ہوئے پورا قصہ بتایا تھا کہ ڈرامے کے سیٹ پر منسا ملک نے پہلے انہیں تھپڑ مارا جس کے جواب میں انہوں نے بھی چپل دے ماری۔ علیزے شاہ نے اب منسا ملک کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے اور ہتک عزت کا الزام لگاتے ہوئے اگلے 48 گھنٹوں کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی معاملہ عدالت لے جانے کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔ اداکارہ نے قانونی نوٹس کی تصاویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کی جو بعد میں غائب ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button