شوبز
بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار چل بسے
بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے 51 سالہ معروف اداکار کلابھاون نواس چل بسے' بھارتی اداکار کی لاش کوچی میں ان کے ہوٹل کے کمرے سے ملی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار چل بسے، ان کی موت کیسے ہوئی؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سمیت پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار کی لاش کوچی میں ان کے ہوٹل کے کمرے سے ملی، وہ فلم کی شوٹنگ کیلئے کوچی میں موجود تھے۔بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے 51 سالہ معروف اداکار کلابھاون نواس چل بسے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو شیڈول کے مطابق کمرہ خالی کرنا تھا تاہم چیک آؤٹ نہ ہونے پر ہوٹل اسٹاف نے کمرہ چیک کیا تو اداکار بے ہوش پائے گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔ پولیس کے مطابق اداکار کے کمرے سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے تاہم ان کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں اور حتمی رپورٹ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوگی۔