بھارتی اداکارہ کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے پر 2افراد گرفتار
اداکارہ نے اپنے مداح کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والے معروف اداکار درشن کے کیس سے متعلق تبصرہ کیا جس کے بعد اداکار کے مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ سابق رکن لوک سبھا دیوایا اسپاندانہ المعروف رمیاکو قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے پر متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 2افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ نے بینگلورو میں پولیس کو ایک درخواست جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ 43 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ نے اپنے مداح کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والے معروف اداکار درشن کے کیس سے متعلق تبصرہ کیا تھا جس کے بعد اداکار درشن کے مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی درخواست کے بعد پولیس کے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرکے کئی سوشل میڈیا اکانٹس کا سراغ لگایا جو انہیں گالیاں، قتل اور ریپ کے دھکمیاں دینے میں ملوث تھے۔ پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جنہوں نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو دھمکانے والے مزید 11 اکانٹس کی شناخت کرلی گئی جس کے یہ تعداد 48 سے زائد بنتی ہے۔