شوبز

پسندیدہ کردار کیلئے کیا کچھ کرنا پڑا؟ اداکارہ نے بڑا راز فاش کر دیا

ایک پروجیکٹ کے لیے انہیں نامناسب پیشکش کی گئی تھی' یہ پیشکش جس ڈائریکٹر کی جانب سے کی گئی جو آج بھی انڈسٹری میں موجود ہیں: ژالے سرحدی

کراچی (شوبز ڈیسک) پسندیدہ کردار کے لئے کیا کچھ کرنا پڑا؟ اس حوالے سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ژالے سرحدی نے بڑا راز فاش کر کے سب کو چونکا کر رکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ژالے سرحدی کاکہنا تھا کہ ایک پروجیکٹ کے لیے انہیں نامناسب پیشکش کی گئی تھی، ا نہوں نے بتایاکہ اگرچہ پیشکش اتنی جارحانہ نہیں تھی مگر پیشکش ضرور ہوئی تھی اور یہ پیشکش جس ڈائریکٹر کی جانب سے کی گئی جو آج بھی انڈسٹری میں موجود ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ شوبز میں صرف اپنی پڑھائی کو فنڈ کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں اور وہ کاسٹنگ کاچ پر کئی لوگوں کو شٹ اپ کال دے چکی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہدایتکار نے پیشکش سے قبل انہیں ایک پروجیکٹ کے لیے یہ کہہ کر مسترد کیا تھا کہ وہ بہت لمبی ہیں لیکن بعد میں اسی ہدایتکار نے انہیں اپنا پسندیدہ کردار نبھانے کے لیے ایک نامناسب پیشکش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button