شوبز
اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکل رپورٹ تیار، حیران کن انکشافات

کراچی (شوبز ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8کے فلیٹ سے مردہ پائی جانیوالی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکل رپورٹ تیار ہو گئی ہے جس میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کی میڈیکو لیگل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کے کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا، حمیرا اصغر کی ٹی شرٹ اور ٹرازر پر خون کے نشانات ملے ہیں۔ میڈیکو لیگل رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حمیرا اصغر کے کپڑوں پر ڈی این اے بھی ملا ہے، حمیرا کی لاش مکمل نہیں تھی،صرف ہڈیاں تھیں، مکمل جسمانی اعضا نہ ملنے کے باعث وجہ موت معلوم نہ ہوسکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈ اور ڈی این اے کے حوالے سے کوئی ڈیٹا بینک موجود نہیں ہے۔