شوبز

سنیتا آہوجا کی گووندا کو خطرناک نتائج کی دھمکی مگر کیوں؟

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر کو خطرناک نتائج کی دھمکی لگا دی مگر کیوں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سنیتا آہو جا نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گووندا کے افیئرز سے متعلق سنا ہے لیکن اگر کبھی گووندا کو میں نے خود رنگے ہاتھوں پکڑ ا تو اس بات کو میڈیا کے سامنے تک لانے والی شخصیت بھی میری ہی ہوگی۔ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ گووندا کے تعلقات کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے سنیتا کا کہنا تھا کہ آج کل کی لڑکیوں کو گھر چلانے کیلئے شوگر ڈیڈی کی تلاش ہوتی ہے لیکن اگر کچھ ہے تو یہ تب تک ہے جب تک میں نہ پکڑوں، اگر کسی دن میں نے پکڑ لیا تو میرا سنی دیول کی طرح 5 کلو کا ہاتھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button