شوبز

اداکارہ راکھی ساونت اور متھیرا کا ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا بھاری پڑ گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) اداکارہ راکھی ساونت اور ماڈل و میزبان متھیرا کا ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا ناصرف بھاری پڑ گیا بلکہ سوشل میڈیا پر صارفین نے دونوں کو آڑے ہاتھوں بھی لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق متھیرا نے بتایا کہ چند ماہ قبل جب راکھی پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں اسی دوران انہوں نے مجھے دیے گئے انٹرویو میں بہت تنگ کیا تھا، وہ بستر پر لیٹ کر انٹرویو دے رہی تھی۔متھیرا نے راکھی کو منحوس عورت کہتے ہوئے بتایا کہ وہ انٹرویو کے دوران بہت ایشوز کررہی تھی، راکھی دودھ کی دھلی ہوئی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ دوران شو گفتگو کا راکھی کو معاوضہ دیا گیا تھا اور کچھ آرٹسٹ ایسے ہوتے ہیں جو معاوضہ لیکر تنگ کرتے ہیں اور راکھی ہمیں جان بوجھ کر تنگ کررہی تھی، ہم اسے صرف اس لیے برداشت کررہے تھے کیوں کہ اگر راکھی کال کٹ کرکے چلے جاتی تو ہمارے پیسے پھنس جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ راکھی کیمرے کے آگے اور کیمرے کے پیچھے بہت مختلف شخصیت ہے، دوران انٹرویو راکھی مجھے بات بھی نہیں کرنے دے رہی تھی، لائن کاٹ رہی تھی، محسوس ہورہا تھا کہ جیسے راکھی بدتمیزی کو کیش کررہی ہو ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button