شوبز
ہسپانوی گلوکار کا ممبئی میں کنسرٹ’ جیب کتروں کی چاندی، سینکڑوں موبائل لے اڑے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی پاپ گلوکار ایزیک ایگلیسیاس کے بھارتی شہر ممبئی میں کنسرٹ، جیب کتروں کی چاندی، سینکڑوں موبائل فون لے اڑے، سب حیران رہ گئے۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں اینریک ایگلیسیاس کا کنسرٹ ہوا جس میں 25 ہزار افراد نے شرکت کی۔ ہسپانوی گلوکار کے کنسرٹ کا کم سے کم ٹکٹ بھی 7 ہزار بھارتی روپے تھا۔ رپورٹس کے مطابق کنسرٹ کے دوران چوروں نے73 موبائل فون چوری کرلیے جن کی مجموعی مالیت 24 لاکھ بھارتی روپے ہے۔میڈیا نے بتایاکہ ممبئی کے مقامی تھانے میں موبائل فونز چوری کی 7 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔



