شوبز

ندا یاسر نے ڈیلیوری بوائز سے معافی کیوں مانگی؟ تفصیل آگئی

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے ڈیلیوری بوائز سے معافی کیوں مانگی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ندا یاسر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں میں نے ناظرین سے اپنا ایک برا تجربہ شیئر کیا لیکن اس دوران مجھ سے لفظوں کے انتخاب میں کوتاہی ہوگئی۔ میزبان کا کہنا تھا کہ میں بھی انسان ہوں فرشتہ نہیں لہذامجھ سے لفظوں کے انتخاب میں کوتاہی ہوگئی۔ ندا یاسر نے مزید کہا کہ پانچو ں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں ، اسی طرح رائیڈرز کی پوری کمیونٹی ایسی نہیں اور نہ ہی میں نے پوری کمیونٹی کو ایسا کہا تھا ، زیادہ تر رائیڈرز ایماندار ہیں جو محنت مشقت کرکے اپنے اخراجات پورے کررہے ہیں، میں ان رائیڈرز کی محنت کو سلام پیش کرتی ہوں، میری وجہ سے اگر میرے بھائیوں جیسے رائیڈرز ناراض ہوئے تو میں اس کیلئے سچے دل سے آپ سے معذرت خواہ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button