شوبز

رنویر سنگھ کا ”ڈان ” بننے سے انکار، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ نے معروف فلمی سیریز ”ڈان” کی اگلی فلم ”ڈان 3” میں ڈان بننے سے انکار کر دیا ہے اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 2023ء میں اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر فرحان اختر نے اپنی نئی فلم ڈان 3 کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی جگہ اس بار رنویر سنگھ ڈان کے روپ میں نظر آئیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں ایک پوسٹ میں فرحان اختر نے بتایا کہ ڈان 3 میں شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ لیں گے اور فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی تاہم فلم کے اعلان کے2 سال بعد اب رنویر سنگھ کی جانب سے ڈان 3 چھوڑنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس معاملے کے حوالے سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ فلم دھریندر کی زبردست کامیابی کے بعد رنویرسنگھ سنجے لیلا بھنسالی، لوکیش کنگراج جیسے فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور ساتھ ہی وہ مسلسل گینگسٹر کے کرداروں میں نظر نہیں آنا چاہتے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رنویر سنگھ نے ڈان 3 پر اپنے دیگر منصوبوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button