سوشل ایشوز
سونے کی قیمت میں یکدم کتنی کمی ہوئی؟ اعدادو شمار سامنے آگئے
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے
کراچی(کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی، دوسرے روز سونے کی قیمت میں یکدم کتنی کمی ہوئی؟ اس حوالے سے اعدادو شمار سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں کے حوالے سے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 6687 روپے کم ہوکر 2لاکھ6 ہزار 533 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2289 ڈالر فی اونس ہے۔