سوشل ایشوز
مل میں کام کرنے والے 4 مزدور ٹینک میں گر کر جاں بحق
2 گھنٹے ریسکیو آپریشن کرکے چاروں مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، تمام مزدوروں کی موت زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے ہوئی ہے: ریسکیو
چکوال(نمائندہ کھوج نیوز) چکوال میں مل میں کام کرنے والے 4 مزدور ٹینک میں گر کر دم گھٹنے سے چاروں مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں یہ واقعہ منوال روڈپر پیپر مل میں پیش آیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو کا کہنا تھا کہ واقعہ منوال روڈ پر پیپر مل میں پیش آیا، 4 مزدورکام کرتے ہوئے گہرے ٹینک میں گرگئے۔2 گھنٹے ریسکیو آپریشن کرکے چاروں مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، تمام مزدوروں کی موت زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے ہوئی ہے ۔