سوشل ایشوز
یوٹیلیٹی سٹورز کےاوقات بڑھانےکا اعلان،رات کتنے بجے تک کھلے رکھےجائیں گے؟
وزیراعظم شہبازشریف نےرمضان پیکج کےتحت شہریوں کو سہولیات فراہم کرنےکی ہدایات جاری کردی ہیں
![utility stores,timings change](https://i0.wp.com/www.khouj.com/wp-content/uploads/2024/03/utility-storestimings-change.jpg?resize=780%2C470&ssl=1)
لاہور (کھوج نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز کےاوقات بڑھانےکا اعلان،رات کتنےبجےتک کھلے رکھےجائیں گے؟واضح ہو کہ وزیراعظم شہبازشریف نےرمضان پیکج کےتحت شہریوں کو سہولیات فراہم کرنےکی ہدایات جاری کردی ہیں جس کےپیش نظریوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن نےسٹورز کےاوقات بڑھانےکا اعلان کردیاہے ۔ تفصیلات کےمطابق یوٹیلیٹی سٹورزکو افطاری کےبعد رات 10 بجےتک کھلا رکھنےکا فیصلہ کیا گیاہے ، یوٹیلیٹی سٹورز کےملازمین کویومیہ 500 روپےافطاری الاونس دیا جائےگا ، رمضان ریلیف پیکج کےتحت افطاری الاونس چاند رات تک جاری رہےگا، یوٹیلیٹی سٹورز نےعملدرآمد کیلئے زونل اورجنرل مینجرزکو احکامات جاری کر دیئےہیں ۔