شوبز

بالی اداکارہ سونم باجوہ پاکستان کیوں آنا چاہتی ہیں؟وجہ سامنے لےآئیں

سونم باجوہ کا کہنا ہے کہ ’پاکستان میں میرے بے شمار دوست ہیں، پاکستان آنے کا خیال ہی میرے اندر بے پناہ خوشی بھر دیتا ہے

لندن(شوبز ڈیسک)بالی اداکارہ سونم باجوہ پاکستان کیوں آنا چاہتی ہیں؟وجہ سامنے لےآئیں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستان آنے سے متعلق اپنی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ سونم باجوہ نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے دورے کے ارادے کا بھی اظہار کیا ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سونم باجوہ نے کہا کہ میں پاکستان کا دورہ کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہوں۔ سونم باجوہ کا کہنا ہے کہ ’پاکستان میں میرے بے شمار دوست ہیں، پاکستان آنے کا خیال ہی میرے اندر بے پناہ خوشی بھر دیتا ہے۔‘

اپنے پختہ ارادوں کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں واقعی امید کرتی ہوں کہ میں پاکستان آؤں گی، میں اس دورے کی دل سے خواہش کرتی ہوں۔‘ بات چیت کے دوران سونم باجوہ نے پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی بے حد محبت پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایک پرانے انٹرویو میں بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکار و ماڈل فواد خان پر اُنہیں کرش ہے، وہ اُن کے ’آل ٹائم فیورٹ‘ اداکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button