سوشل ایشوز

گیس لوڈشیڈنگ ، نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کا جینا محال

گیس لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خورون کے سامنے بے بس

لاہور’ فیصل آباد( نمائندہ خصوصی، این این آئی )صوبہ بھر میں گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا سلسلہ جاری ، جس کے باعث شہریوں کو ناشتہ اور کھانا تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا’ آٹا اور میدہ کی قیمتوں میں اضافہ اور گیس لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ضلعی انتظامیہ بڑے بڑے مگرمچھوں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خورون کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہے۔

نگران صوبائی وزیر بلال افضل نے سرکاری مراعات واپس کیوں کیں؟ بڑی خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹیکسٹائل ملیں’ فیکٹریاں بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں، آئے روز اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے غریب شہری مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں اور دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہوتا جا رہا ہے، اس کے ساتھ فلور ملوں کی طرف سے آئے روز آٹا اور میدہ کے ریٹ بڑھائے جا رہے ہیں اور رہی سہی کسر گیس کی لوڈشیڈنگ نے پوری کر دی۔گیس نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ وطالبات اور دیگر سرکاری وغیر سرکاری محکموں کے ملازمین بغیر ناشتہ کئے سکولوں اور ڈیوٹی پر جانے پر مجبور ہیں۔ نان بائیوں نے سادہ روٹی کی قیمت 15 روپے اور نان کی قیمت 25 سے 30 روپے تک کر دی ہے۔ غریب عوام آٹا’ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں اور حکمران مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں جبکہ ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑے بڑے مگرمچھوں کو پکڑنے کی بجائے سبزی’ پھل فروشوں اور معمولی کریانہ سٹورز پر چھاپے مار کر بھاری جرمانے کرتے نظر آتے ہیں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کو لگام دینے میں ناکام ہیں۔شہری حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ صبح شام گیس کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button