سوشل ایشوز

انتظامیہ کی خاموشی، منافع خوروں کی چاندی، آٹے کا مصنوعی بحران ، شہری لاچار

فیصل آباد، مافیا منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس ،نہ آٹے کی قیمتیں کم ہو سکیں اور نہ بحران ہی حل ہوسکا، شہری گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور

لاہور’ مکوآنہ ( اپنے سٹاف رپورٹ سے ، این این آئی ) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے احکامات پر ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا گلی محلوں میں چھوٹے دکانداروں اور کریانہ سٹور کے خلاف کاغذی کارروائی ، جبکہ بڑے مافیا منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس ،نہ آٹے کی قیمتیںکم سکیں اور نہ بحران ہی حل ہوسکا سستے آٹے کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں ، فلورملزمافیا اور بلیک میں گندم فروخت کرنے والوںکی لوٹ مار جاری ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ، امیر جماعت اسلامی لاہور بول اٹھے

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کے احکامات پر ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گلی محلوں میں گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے والوں 39 چھوٹے دکانداروں اور کریانہ سٹور کوایک لاکھ 34ہزار500روپے جرمانہ،پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7دکانیں سیل اور موقع سے 5 دکانداروں کو گرفتار کراکر مقدمات درج کرادیئے۔ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں 15کلو آٹے کا تھیلا کا 2200 روپے جبکہ چکی کا آٹا170روپے کلو دستیاب ہے۔ شہری سستے آٹے کیلئے لمبی میں کھڑے ضلعی سطح پر مقامی انتظامیہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب کی فلور ملز کو روزانہ کی بنیادوں 26ہراز ٹن گندم 2300روپے من کے حساب سے دی جارہی ہے اس کے باوجودہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر گندم کی نئی فصل آنے سے پہلے ہی منافع خوروں اور ذخیراندزوں نے پرانی گندم دوگناہ میں ریٹ پر 4800روپے من فروخت شروع کردی ہے جبکہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر آٹا چکیوں کا کوٹہ بند کررکھا ہے جس کی وجہ سے چکی مالکان گندم اوپن مارکیٹ سے مہنگائی گندم خریدنے پر مجبور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button