سوشل ایشوز

نابالغوں کو سگریٹ اور ویپس فروخت کرنے والوں دکانداروں کی شامت آگئی

نابالغوں کو سگریٹ، ویپس کی فروخت روکنے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹس جاری' 18سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنا جرم ہے

لاہور ( این این آئی ) لاہور ہائیکورٹ نے نابالغوں کو سگریٹ اور ویپس کی فروخت روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ۔گزشتہ روز عدالت عالیہ میں جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست پر سماعت کی ۔

نگران صوبائی وزیر بلال افضل نے سرکاری مراعات واپس کیوں کیں؟ بڑی خبر آگئی

عدالت میں درخواست بیرسٹر احمد پنسوتا کی وساطت سے خضر قریشی نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسموکنگ آرڈینس کے تحت 18سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ اور ویپس فروخت نہیں کیے جا سکتے۔مزید کہا کہ حکومت آرڈینس پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے،عدالت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ اور ویپس کی فروخت فوری روکنے کا حکم دے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے درخواست میں دیگر متعلقہ فریقین کو بھی فریق بنانے کی ہدایت کر دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button