سوشل ایشوز

جیلوں میں قید چھوٹے بچوں کی سنی گئی، ڈے کیئر سنٹرز قائم کرنیکا فیصلہ

ڈے کئیر سنٹرز میں چھوٹے بچوں کے لئے خوش رنگ کمرے ، کھیلنے کی جگہ پر مصنوعی گھاس ، چھوٹے بڑے کھلونے اور جھولے موجود ہونگے:ملک مبشر احمد خاں

لاہور (سپیشل رپورٹر، این این آئی) پنجاب کی تمام جیلوں میں چھوٹے بچوں کے لئے ڈے کئیر سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کے ویژن کے مطابق ایسے بچے جو خواتین قیدیوں کے ساتھ جیل میں رہتے ہیں ، انھیں تعلیمی و تفریحی ماحول فراہم کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ وہ فی میل سٹاف جو جیل کے خواتین وارڈ میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتا ہے ، انکے چھوٹے بچوں کو بھی یہ سہولت میسر ہو گی۔

نگران صوبائی وزیر بلال افضل نے سرکاری مراعات واپس کیوں کیں؟ بڑی خبر آگئی

ان ڈے کئیر سنٹرز میں چھوٹے بچوں کے لئے خوش رنگ کمرے ، کھیلنے کی جگہ پر مصنوعی گھاس ، چھوٹے بڑے کھلونے اور جھولے موجود ہونگے۔ چھوٹے بچوں کے لئے مونٹیسری سے کلاس اول تک کی کتابوں اور کاپیوں کے ساتھ ساتھ تعلیم وتفریح کے لئے آڈیو اور ویڈیو سسٹم کے بھی انتظامات کئے جائیں گے۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے کہ ڈے کئیر سنٹرز کے قیام کا مقصد چھوٹے بچوں کو خوف و ہراس کی فضا کی بجائے تعلیمی وتفریحی ماحول فراہم کرنا ہے ، جو کہ انکا بنیادی حق ہے۔ تمام ریجنل ڈی آئی جیز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ جیلوں کے اچانک دورے کر کے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ڈے کئیر سنٹرز کے قیام میں غفلت پر کسی قسم کا عذر قابل قبول نہیں ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button