سوشل ایشوز

ادویات کی قیمتوں میں مزید کہنا اضافہ ہوگا؟ غریب عوام چونک کر رہ گئی

پاکستان میں ادویات کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا، متعدد ادویات دستیاب نہیں، بلیک مارکیٹنگ کا کام شروع ہو گیا ہے

کراچی (کھوج نیوز ، آن لائن)ادویات کی قیمتوں میں مزید کہنا اضافہ ہوگا؟ غریب عوام چونک کر رہ گئی ‘ادویہ ساز کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم نے حکومت سے دوائیں38.5 فیصد مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ادویہ ساز کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے)کے چیئرمین فاروق بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ادویات کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا، متعدد ادویات دستیاب نہیں، بلیک مارکیٹنگ کا کام شروع ہو گیا ہے۔

چیئرمین پی پی ایم اے نے کہا کہ فارما کمپنیوں کے لئے دواں کی پیداوار مشکل سے مشکل ہوتی جارہی ہے، 2 ماہ سے دوا ساز کمپنیوں کی سپلائی چین متاثر ہے، اس کی وجہ بینکوں کی جانب سے ایل سی نہ کھولنا اور ڈالر مہنگا ہونا ہے۔فاروق بخاری نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ملک کی 40 سے زائد دوا ساز کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے، کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں اپنی پیداوار بند کرچکی ہیں۔چیئرمین پی پی ایم اے نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ انڈسٹری کو بچائیں، دواں کی قیمتیں کم از کم 38.5 فیصد مہنگی کی جائیں۔

ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت مصنوعی یا پھر…؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button