سوشل ایشوز

ایل پی جی کی قیمت میں پھر اضافہ، نئی قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟

ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ، نئی قیمت 278روپے مقرر' اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

لاہور( جنرل رپورٹر، این این آئی)اوگرہ نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں12روپے ،گھریلو سلنڈ136روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں525روپے اضافہ کردیا،سرکاری پیداواری قیمت میں 9799 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے سے ایل پی جی کی قیمت فی کلو278روپے ، گھریلو سلنڈر3278روپے اور کمرشل سلنڈر12611روپے میں دستیاب ہو گا جبکہ پیداواری قیمت195733روپے فی میٹرک ہو گی ۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھرکے مطابق جام شورو جوائنٹ وینچر کی بندش سے حکومت کواربوں روپے کے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑرہی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر جے جے وی ایل کوچلایا جائے۔

پی ایس ایل 8، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دیدی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button