ادویہ ساز کمپنیوں کی من مانیاں، ادویات کی مصنوعی قلت ، مریض خوار
قیمتوں میں اضافہ کے لئے شوگر، بلڈ پریشر ،کینسر ، نفسیاتی امراض ،اعضا کی پیوند کاری سمیت جان بچانے والی 40سے زائدادویات کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی
مکوآنہ ( نمائندہ کھوج نیوز، این این آئی ) ادویہ ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کرنے کے لئے پاکستان میں شوگر، بلڈ پریشر ،کینسر ، نفسیاتی امراض ،اعضا کی پیوند کاری سمیت جان بچانے والی 40سے زائدادویات کی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے ،ملک کے اندر صرف ایک ماہ کے دورا ن طبی آلات کی قیمتوں میں6فیصد اور دوائوں کی قیمتوں میں13 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ قابل مذمت ہے ۔ایک طرف جان بچانے والی دووائیں نایاب کر دی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب مسلسل قیمت میں اضافہ مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے ۔
حکمرانوں کے عاقبت نا اندیش فیصلوں اور ناکام معاشی پالیسیوں کی بدولت عوام کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے جماعت اسلامی کے راہنمائوںپروفیسر محبوب الزماں بٹ ،میاںطاہرایوب،شیخ محمدمشتاق،انجینئرعظیم رندھاوا ،اجمل حسین بدردیگر نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی” ڈریپ” کی جانب سے جان بچانے والی 110ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی سفارش ، عوام کو علاج معالجے سے محروم کرنے کو کوشش ہیپہلے ہی عوام دوائوں کی آسمان کو چھوتی قیمتیں برداشت نہیں کر پا رہے۔ساڑھے چار سو سے زائد ادویات ایسی ہیں جن کی قیمتیں دوگنا بڑھ چکی ہیں ۔ پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں چار مرتبہ اضافہ کیا گیا تھا جبکہ صرف آٹھ ماہ کے پی ڈی ایم کے دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں معتدد بار اضافہ ہو چکا ہے ۔
دھونی کی مکمل شوبز انڈسٹری میں انٹری، پہلی فلم پروجیکٹ کا اعلان