سوشل ایشوز

رواں ماہ ٹیسٹ فیل ہونے پر کتنے لاکھ لیٹر دودھ تلف کیا گیا؟

صوبہ بھر میں 80 لاکھ لیٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ ، 901دودھ بردارگاڑیوں کے سیمپل فیل ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی

لاہور ( سپیشل رپورٹر، این این آئی) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ عوام تک معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی مسلسل کوشاں ہے ،رواں ماہ پنجاب فوڈاتھارٹی کی صوبہ بھر میں 80 لاکھ لیٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ کے دوران موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر1لاکھ 1445لیٹر دودھ تلف کیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ 7ہزار623دودھ بردار گاڑیوں اور 3297ملک شاپس کو چیک کیا گیا۔لاہور ڈویژن میں 4ہزار 928،راولپنڈی 1 ہزار 309 اور جنوبی پنجاب میں1 ہزار 358 دودھ برداری گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ 901دودھ بردارگاڑیوں کے سیمپل فیل ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دودھ میں فیٹ ،قدرتی غذائیت کی کمی اور ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ پائی گئی۔

پنجاب میں ناجائز بھرتیاں؟ چیف سیکرٹری نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا

ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ قدرتی اجزا سے محروم دودھ انسانی جسم میں پیٹ، انتڑیوں اور معدے کی متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ گھروں میں استعمال ہونے والے دودھ مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے آج ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کیلئے لیے جلد بین الاقوامی طرز کا نظام لا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button