سوشل ایشوز

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ملک بھر میں بھکاریوں کی یلغار’ شہری پریشان

پیشہ ور بھکاریوں کی خواتین شیر خوار بچوں اور بوڑھے اور نوجوان لڑکیوں پر مشتمل ٹولیاں صبح ہوتے ہی بازاروں،سڑکوں پر نکل پڑتے ہیں

سمبڑیال(نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سمبڑیال شہر میں بھکاریوں کی یلغار، پیشہ ور بھکاریوں کی خواتین شیر خوار بچوں اور بوڑھے اور نوجوان لڑکیوں پر مشتمل ٹولیاں صبح ہوتے ہی بازاروں،سڑکوں پر نکل پڑتے ہیں، بیرونی شہروں سے آکر سمبڑیال کو یرغمال بنانے والے بھکاریوں کی اکثریت کا نشہ استعمال کرنے، فروخت کرنے سمیت چوریوں کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا امکان ہے۔عوامی سماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، ڈی پی او سیالکوٹ سے سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال اور گردونواح میں بھیک مانگنے والے بھکاریوں جن میں اکثریت خوبرو نوجوان بھکارنو ں اور بچوں کی ہے کی تعداد میں بڑی حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور صبح سویرے ہی خواتین بھکاری شیر خوار بچوں کو اٹھائے جب کہ بوڑھے بھکاری نوجوان لڑکیوں کو ساتھ لیکر شہر میں مانگنا شروع کر دیتے ہیں، سمبڑیال کی سڑکوں پر چھوٹے بچے بھیک مانگنے میں مصروف ہیں جب کہ بعض بھکاری نشہ آور اشیائکا بھی استعمال کر رہے ہیں اور چھوٹے بچوں سے جبری بھیک منگوائی جارہی ہے جبکہ بیشتر بھکاری عورتوں اور مرد حضرات کا بھیک مانگنے کے غرض سے اپنے ساتھ لائے کم سن بچوں کے ساتھ بازاروں، مارکیٹوں میں خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے سمیت دوکانوں سے قیمتی سامان وغیرہ بھی چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا قوی شبہ ہے بھکاریوں کے یہ گروہ مختلف مقامات پر اپنے ٹھکانے بنا کر دھندے میں مصروف ہے مگر انتطامیہ کی طرف سے کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ مکروہ دھندہ جاری ہے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

مرنے سے نہیں ڈرتا، جس کو مارنا ہے آ کر مار دے: عمران خان کا خطاب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button