پاکستان

مرنے سے نہیں ڈرتا، جس کو مارنا ہے آ کر مار دے: عمران خان کا خطاب

پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ طاقتور خود قانون نے بالاتر سمجھتا ہے، مینار پاکستان کا آج کا جلسہ فیل ہو لیکن ایسا نہیں ہوگا آج کا جلسہ گزشتہ تمام رکارڈ توڑ دیگا

لاہور (سٹاف رپورٹر، آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں زمان پارک میں ہی رہوں گا، جس کو مارنا ہے آکر مار دے۔ قوم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے مشورے دیئے جارہے ہیں کہ آپ آزاد کشمیر یا گلگت بلتستان چلے جائیں کیونکہ وہاں آپ کی حکومت ہے اور آپ کو تحفظ کی بھی ضرورت ہے مگر اب میں نے فیصلہ کرلیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے یہاں سے بھیجنے کیلئے کئی بار مشورے دیے گئے مگر میں نے انکار کر دیا، میں زمان پارک میں ہی رہوں گا اور یہی بیٹھا ہوں جس کو آ کر مارنا ہے مار دے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مینار پاکستان کا جلسہ روکنے کیلیے پی ٹی آئی کے 1 ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے مگر اب قوم رکنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور کو قانون یہ حق نہیں دیتا کہ وہ اپنی مرضی کرے، مدینہ کی ریاست میں سب سے پہلے قانون کی حکمرانی تھی، جو پاکستان میں ہو رہا اس کا مسئلہ یہ ہے کہ طاقتور اپنے آپ کو قانون نے بالاتر سمجھتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم پر الیکشن کمیشن نے فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بنایا اور اب الیکشن 8 اکتوبر کو چلے گئے، کیا 8 تک سارے ملکی مسائل حل ہو جائیں گے؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کون آج گارنٹی دے گا کہ آٹھ اکتوبر کو الیکشن ہوں گے یا نہیں؟ کون یہ فیصلہ کرے گا، ہم نے اگر آئین کا قتل ہونے دیا تو بات رکے گی نہیں بلکہ بہت آگے جائے گی، پہلے بھی تاریخ میں 90 دن میں الیکشن کروانے کا کہا گیا لیکن کیا ہوا، آمریت ملک میں آ گئی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ہی ایک قوم کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے اور ایسے ہی قوم آزاد ہوتی ہے، کبھی سنا ہے برطانیہ یا یورپ میں قبضہ مافیا ہو۔ عمران خان نے مزید کہا کہ حسان نیازی کو گرفتار کر کے ذلیل کرنے کی کوشش کی ہے جو قابل مذمت ہے۔ عمران خان نے اہل لاہور سے جلسے میں بھرپور انداز سے شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جب نکلتا ہے تو فیصلہ ہو جاتا ہے، میں کل حقیقی آزادی کا روڈ میپ دوں گا، قوم جلسے میں ضرور آئے اور حقیقی آزادی حاصل کرے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ اگر جے آئی ٹی تشکیل دینی ہے تو وہ چیف جسٹس آف پاکستان کے ماتحت بنائیں کیونکہ باقی سارے لوگ ملے ہوئے ہیں اور ہمیں ان پر کوئی اعتبار نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے سولہ سو کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا یہ چاہتے ہیں کہ مینار پاکستان کا آج کا جلسہ فیل ہو لیکن ایسا نہیں ہوگا آج کا جلسہ گزشتہ تمام رکارڈ توڑ دیگا۔ سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ملک کے حالات یہ ہیں کہ لوگ آٹے کی لائنوں میں مر رہے ہیںمیری سب سے درخواست ہے نماز تراویح کے بعد مینار پاکستان پہنچیں، یہ آج اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، عوام نکلے گی، جلسہ گاہ پہنچے گی، یہ ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جو قوم بڑی شان سے فخر سے آزاد ہوئی تھی انہوں نے آزادی ختم کردی ہے آج لوگوں کو بتائیں گے کہ کس طرح دلدل سے نکالیں گے، لوگ آٹے کی لائنوں میں مررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پورا روڈ میپ دونگا، لوگوں کو بتائوں گا کہ کیا ہوا، یہ لوگوں پر اس طرح تشدد کررہے ہیں جیسے یہ مقبوضہ کشمیر یا فلسطین ہوہمارے لوگ اغواء کر رہے ہیں۔

میاں نوازشریف واپس آتے ہیں تو انھیں شکست کون دے گا؟اسٹیبلشمنٹ کیا کرے گی؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button